• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ کو کنونشن سنٹر سے بھارہ کہو تک چھ رویہ کرنے کی منظوری

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی صدارت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سی ڈی اے کے افسران کی مشترکہ میٹنگ میں مری روڈ کے توسیعی منصوبے  کی منظوری دے  دی گئی ، منصوبے کے تحت مری روڈ کو کنونشن سنٹر سے بھارہ کہو سترہ کلومیٹر تک وسیع کیا جائے گااور شاہراہ میں دونوں اطراف ایک ایک لین کے اضافے سے اسے چھ رویہ بنایا جائے گا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سڑک کی توسیع سے رش کے اوقات میں بھی ٹریفک کی روانی بحال رہے گی۔ وزیر مملکت نے ہدایت کی کہ بھارہ کہو کے نزدیک قائم اوور ہیڈ برج کو بھی وسعت دی جائے تاکہ سڑک پارکرنے والوں کو آسانی ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے متعدد ترقیاتی پروگراموں پر کام جاری ہے ۔
تازہ ترین