گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ کی مختلف ٹیموں کی ناکہ بندی کے دوران 346 گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں لے لئے گئے جبکہ 18 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا، ای ٹی او ایکسائز حبیب اللہ چٹھہ کی زیر نگرانی اے ای ٹی او رانا گلزار احمد موٹر برانچ انچارج امجد بٹر اور انسپکٹر رانا غلام مصطفیٰ نے دن بھر شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے ٹوکن نہ لگوانے اور گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 346 گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں لے لئے جبکہ 18 گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے پاس کوئی بھی کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے ان کی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کردیا گیا پکڑی جانے والی گاڑیوںمیں ایک گاڑی ایک ایم پی اے کے قریبی رشتہ دار اور چیئرمین یونین کونسل کی بھی تھی۔