ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) منشیات کے خاتمہ اور تخریب کار عناصر کی سرکوبی کے لئے جذبہ جہاد کے تحت ہر شخص کو اپنا کردار ادا کر ناہوگا جبکہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے اس سلسلہ میں اشتہاری مجرمان کی لسٹیں بناکر ان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی سرکل سید اظہر رضا گیلانی نے کیا انہوں نے کہا کہ منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔