سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح سیالکوٹ میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے تین مانیٹر ز نے اپنے فرائض انجام دئیے۔ ضلع کونسل سیالکوٹ اور ڈسکہ،پسرور اور سمبڑیال کی میونسپل کمیٹیوں میں ہونے والی پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نافذ شدہ ضابط اخلاق پر عمل درآمد کروانے کے لئے مختا ر احمد، یامین اور محمد بوٹا نے بطورمانیٹر ز انوار کلب سیالکوٹ اور ٹی ایم ایز دفاترز میں اپنے فرائض انجام دئیے جن کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں انتخابی عمل پرامن اور شفاف رہا۔