شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں مسیحی برادری کے سہولت کے لئے سستے کرسمس بازار لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جن کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی جبکہ بازار کے تمام ترامور کے لئے فوکل پرسن متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ہونگے، مختلف مقامات پر کرسمس بازار قائم ہونے کی وجہ سے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری سستے داموں خریداری کر سکے گی ۔ ڈی سی او ارقم طارق نے کہا ہے کہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنے امن کی فضا ء قائم کی جاسکتی ہے۔