شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شیخوپورہ کے علاقہ رسولنگر میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز کے قیام کی تجویذ کی منظوری دیدی ہے جس پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 101.772ملین روپے لگایا گیاہے جس میں سے 21.772ملین روپے مالی سال 2016-17میں جاری کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس منصوبہ کوصوبائی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپرد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس کالج کی تعمیر کیلئے باقی فنڈزمالی سال 2017-18میں جاری کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ میں فوڈ سٹریٹ کے قیام کے منصوبہ کی بھی منظوری دیدی ہے، ۔