شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)نیب کے پلی بارگیننگ قانون کے خلاف تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے سابق امیدوار پنجاب اسمبلی رانا عبدالسمیع خاں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا عبدالسمیع خاں نے کہا کہ پلی بارگیننگ کا قانون کرپشن کو تحفظ دیتا ہے اور یہ قانون اسلام کے نظام عدل کے سراسر منافی ہے ، تحریک انصاف برسر اقتدار آکر اس قانون کو ختم کردے گی ۔