شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )دوسری شادی کی مبینہ کوشش پرشوہر قتل کر دیا۔لاہور روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر دوسری شادی کرنے کی کوشش کرنے پر اپنے خاوند غلام فضل عباس شاہ کو اپنے بھانجے سمیت تین افراد کے ہاتھوں قتل کروادیا ملزمان نے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے غلام فضل عباس شاہ کو قتل کردیا اور آتشیں اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس نے ملزم ماجد شاہ اور اسکے دو ساتھیوں کے علاوہ مقتول کی اہلیہ ریحانہ بی بی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی ہے ، بتایا گیا ہے کہ غلام فضل عباس شاہ4بچوں کا باپ تھا جو گزشتہ روز دوسری شادی کرنے لگا تو اس کی بیوی ریحانہ نے اس سے جھگڑا کیا اور اپنے بھانجے ماجد شاہ کو بھی اس کی اطلاع دیدی جو اپنے2 ساتھیوں کے ہمراہ رچنا ٹاؤن آگیا، مزید تفتیش جاری ہے۔