سرگودھا (نمائندہ جنگ) ضلع سرگودھا میں نئی بننے والی 21 یونین کونسلوں کو 5،5 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کیلئے محکمہ بلدیات نے فنڈز مختص کردیئے جو بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کے چارج سنبھالنے پر مذکورہ یونین کونسلوں کو دیئے جائینگے۔ یہ وہ یونین کونسلز ہیں جو موجودہ بلدیاتی انتخابات میں وجود میں آئی ہیں اسی طرح صوبہ بھر کے دیگر اضلاع میں بھی نئی قائم ہونیوالی یونین کونسلز کو 5،5 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز جاری کئے جائینگے جبکہ یونین کونسلوں کے دفاتر کیلئے ابتدائی طور پر ایک ایک لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جارہے ہیں۔