پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور ضلع پشاور کے صدر عبدالستار خلیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے نظریاتی کارکنوں کی طرف سے جنرل پرویز مشرف آمریت کے خاتمے اور میاں محمد نواز شریف کی جلا وطنی کے خلاف جدوجہد کرنے اور مشکل وقت میں مسلم لیگ کا ساتھ نہ چھوڑنے اورمیاں محمدنواز شریف کا بہادری سے ساتھ دینے والے کارکنوں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے اسی سلسلے میں 25 دسمبر کو مسلم لیگ ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری اور پراونشل کمیٹی کے رکن انجینئر عمر فاروق کی رہائش گاہ پر خصوصی تقریب ہوگی جس میں جدوجہد کرنے والے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بھی ایوارڈز دینے کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کااہتمام کیا جائے گا۔