اولڈہم ( تنویر کھٹانہ) برطانیہ میں بچوں کے ساتھ آئے روز بلیئنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسے میں انسان کو ذاتی دفاع کہ لیے کچھ مشقوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اولڈھم میں موجود تاز تھائی باکسنگ کلب اپنی نوعیت کا واحد کلب ہے جو نہ صرف بچوں کی دفاعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مددگار ہے بلکہ بچوں میں خود اعتمادی کو بھی فروغ دیتا ہے۔ تنویر طارق نے اس کلب کا آغاز دو سال پہلے کیا تھا اور اب دن بدن اس میں بچوں اور بڑوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تنویر طارق کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی کھیلوں میں دلچسپی بے حد ضروری ہے اور اگر وہی کھیل آپ کو ذاتی دفاٹع بھی سکھائیں تو اس سے بہتر کھیل کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ تنویر طارق کے کلب کے بچے برطانیہ میں مختلف مقابلوں میں حصہ بھی لیتے ہیں اور اگلے سال وہ اولڈھم میں تھائی باکسنگ مقابلہ کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں پاکستان میں اگلے سال ہونے والے مقابلوں میں بھی انھیں پاکستان تھائی ایسوسی ایشن کی جانب سے دعوت دی گئی ہے لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب ایسا ممکن نہ ہو سکے گا لیکن مستقبل قریب میں ان کا کلب پاکستان میں بھی اپنے نمائندے اور بچوں کو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔