• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ گجرات میں کسانوں کیلئے تربیتی ورکشاپ

گجرات(نمائندہ جنگ)جامعہ گجرات میں شعبہ باٹنی کےزیراہتمام ضلع بھرکےکسان نمائندگان کوجدیدطریقہ کاشت اورجدیدفصلوں کو اگانے کے حوالہ سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ادویاتی وصنعتی پودوں کی جدید کاشت اورطریق کار کا انعقاد کیا گیا۔اس اہم ورکشاپ کا انعقادجامعہ گجرات کے اوورک کےتحت کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ تھا۔ ورکشاپ کے فوکل پرسن چیئرپرسن شعبہ باٹنی ڈاکٹرمحمدسجاد اقبال تھے۔ چیئرپرسن اسلامیات ڈاکٹرمحمد نوازنے طب نبویؐ کے حوالہ سے کسانوں کو ایسے پودے اورفصلیں کاشت کرنے کی تلقین کی جو خوراک کے ساتھ ساتھ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
تازہ ترین