گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں میئر کے آزاد امیدوار یحیی بٹ اور ڈپٹی میئر کی خاتون امیدوار بیگم زبیدہ احسان چودھری نے کھانا روکے جانے پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور پانچ منٹ کیلئےپولنگ بند کروادی جبکہ خاتون امیدوار کا شوگر لیول کم ہوگیا جس پر انہیں طبی امداد دی گئی۔ یوسی چیئرمین امیر حمزہ سانسی جب ووٹ ڈالنے آئے تو انہیں بیگم زبیدہ احسان چودھری نے جوتی دکھا دی۔اس موقع پر سخت گالم گلوچ بھی ہوئی جبکہ پولیس نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروادیا ن لیگ کے ترجمان نے بتایا کہ آزاد امیدوار سارا دن مختلف ڈرامے کرتے رہے بیہوش ہونے کا بھی ڈرامہ کیا گیا اور اس کا مقصد صرف سستی شہرت حاصل کرنا تھا۔