گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رشتہ کروانے کا جھانسہ دیکر گوجرانوالہ کے 45سالہ رنڈوا شخص کو فیصل آباد کے نوسر باز مولوی نے لوٹ لیا نصیر احمد نامی شخص کو فیصل آباد کے ایک نوسر باز مولوی جس نے خود کا نام رفیق بتایا اور کہا کہ اس کی بہن بیوہ ہے وہ رشتہ کرنا چاہتے ہیں رشتہ کا جھانسہ دیکر اسے ستیانہ روڈ فیصل آباد بلایا اور جوس پلانے کے بعد بے ہوش کر کے پندرہ ہزار روپے نقدی ، گھڑی اور دیگر کاغذات سے محروم کر دیاجبکہ حالت غیر ہونے پر نصیر کو مقامی لوگوں نے سول ہسپتال فیصل آباد داخل کروا یا جہاں پر دو دن زیر علاج رہنے کے بعد وہ واپس گوجرانوالہ اپنے گھر پہنچا۔