وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کہتے ہیں کہ وفاقی استحصال سے چھوٹے صوبوں کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں،ہم خیبر پختونخوا میں انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی نے روٹی، کپڑا، مکان، کسی نےپختون اور کسی نےکچھ اورکہہ کر دھوکا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا محور قومی دولت لوٹنا، تقرریوں، تبادلوں کی قیمتیں وصول کرنا ہے،جبکہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور عوام کی زندگی بہتر بنانا ہے۔