• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا‘ بلدیاتی سیاست سے عبدالحمید خاندان کا 30سالہ راج ختم

سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا شہر کی بلدیاتی سیاست پر 30 سال تک راج کرنے والے چوہدری عبدالحمید مرحوم کے خاندان کی سیاست عملی طور پر ختم ہوگئی اور رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید اپنے والد سابق ایم این اے چوہدری عبدالحمید مرحوم کا طرز سیاست نہ اپنا سکے۔حامد حمیداپنے گروپ کی اکثریت ہونے کے باوجود اپنامیئر نہ بنواسکے جبکہ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پربھی انکے مخالفین میں اضافہ ہوا اور مستقبل میں انہیں ڈاکٹر نادیہ عزیز اور ڈاکٹر لیاقت علی خان جیسے مضبوط سیاسی حریفوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔
تازہ ترین