• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوسکا‘نوید وڑائچ

سرگودھا (نمائندہ جنگ)ضلعی نائب صدرپاکستان تحریک انصا ف چوہدری نویداسلم وڑائچ نے کہاہے کہ ساڑھے3سال گزرنے کے باوجودمسلم لیگ( ن) کے ارکان اسمبلی ضلع بھرمیں کوئی میگاپراجیکٹ شروع نہیں کراسکے۔ ضلع بھرمیں صحت اورتعلیم سمیت لاتعدادمسائل کالوگوں کوسامناہے لیکن لیگی ارکان اسمبلی عوامی مسائل سے دانستہ چشم پوشی اختیارکرتے ہو ئے اپنے ووٹرزکو مایوس کررہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ضلع سرگودہاسمیت پنجاب بھر میں لیگی حکومت اوران کے ارکان اسمبلی کی ناقص ترین کارکردگی کوبے نقاب کرتی رہے گی کیونکہ لیگی ارکان اسمبلی اس وقت عوامی مسائل کے حل سے زیادہ توجہ اپنے مسائل کے حل پردے رہے ہیں جس کاثبوت لیگی ارکان اسمبلی کی ریکارڈکرپشن ہے ۔
تازہ ترین