شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف نے شیخوپورہ میں ترقیاتی کاموں کے چھ منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ان منصوبوں کو صوبائی کابینہ کی کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپرد کردیا ہے ان منصوبوں پر اخراجات کا تخمینہ 536.091ملین روپے لگایا گیا ہے جن میں سے 95.000ملین روپے رواں مالی سال کے دوران جاری کئے گئے ہیں جبکہ 75.000ملین روپے بھی اسی مالی سال میں جاری ہوئے،ذرائع کے مطابق ان میں یونین کونسل چھاپہ مینارہ میں ڈرینج اسکیم، یونین کونسل جھامکے میں رورل ڈرینج اسکیم، یونین کونسل کورٹ رنجیت میں واٹر سپلائی و ڈرینج اسکیم، یونین کونسل ملیاں کلاں میں ڈرینج ، یونین کونسل چیچوکی ملیاں اور یونین کونسل خانپور میں بھی ڈرینج کی اسکیمیں شامل ہیں۔