سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) رکن صوبائی اسمبلی طارق سبحانی نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ قوم کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہی آئندہ انتخابات میں دوبارہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔ سیالکوٹ میں مخالفین کو عبرتناک شکست ہوئی ہے جس کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سیالکوٹ اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو پہنچتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی اور پنجا ب بھر میں مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین منتخب انتہائی خوشی کی بات ہے او ر یہ قائدین وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت اور پارٹی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔