سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تحصیل پسرور سے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی سیٹ پرمسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اور وفاقی وزیر زاہدحامد کے حمایت یافتہ امیدوار رانا شبیر جوکہ ایم پی اے منور گل کے حمایت یافتہ امیدوار سے گزشتہ روز 17کے مقابلہ میں 14ووٹ سے ہار گئے تھے اور پولنگ ختم ہوتے ہی مخالف امیدوار کےتین ووٹ نگل لئے جسکو پولنگ عملہ نے پولیس کی مدد سے منہ سے برآمد کرکے 6ماہ کی سزاسناتے ہوئے حوالات میں ڈال دیا تھا جوکہ بعد ازاں ہارنے والے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈررانا شبیر کے حمایتی کونسلربلال احمد کے والد کی درخواست جس میں الزام ٹھرایاگیا کہ نومنتخب میونسپل کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے 5 نا معلوم افراد کے ہمراہ اغواءکرکے لے گئے تھے جس پر تھانہ سٹی پسرور نے مقدمہ درج کرلیا۔ رابط پر تھانہ سٹی پسرور کے اہلکار امجد نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈررانا شبیر کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھیج دیا گیا ہے۔