لندن (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے تحت شہید بینظیر بھٹو کی نویں برسی مرکزی طور پر سائوتھ آل لندن میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ27دسمبر بروز منگل شام چھ بجے سائوتھ آل کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی جارہی ہے جس میں پارٹی قائدین، خواتین، یوتھ اور برطانیہ بھر سے جیالوں کی بھرپور شرکت ہوگی۔ محسن باری سابق صدر پی پی پی برطانیہ نے تمام پارٹی ساتھیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے اور برطانیہ بھر کی برانچوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں بھی برسی کا انعقاد کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ملک جمہوریت کی طرف گامزن ہے لیکن ہمیں آنے والے وقتوں میں بھی غیر جمہوری قوتوں سے نبرد آزما ہونا پڑے گا۔