• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ طاس معاہدہ ،اسحاق ڈار کا عالمی بینک کے صدر کو خط

Ishaq Dar Write A Letter To World Bank
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت بنانے کا عمل روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے 12 دسمبر کو بھیجے گئے خط پر جواب بھیجا ہے،وزیر خزانہ نے خط میں کہا ہے کہ عالمی بینک کے فیصلے سے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے مفادات متاثر ہوں گے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ثالثی عدالت کے چیئرمین کے تقرر پر غیر ضروری طور پر طویل تاخیر کی گئی۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فوری ثالثی عدالت کے چیئرمین کا تقرر کرے۔
تازہ ترین