لندن (جنگ نیوز) باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے اپنے سسرال سے تعلقات تاحال کشیدہ ہیں اور عامر خان گھر کے جھگڑے میں ناک آؤٹ ہوتے نظر آتے ہیں ، ساس بہو لڑائی کے بعد اب نند بھابھی بھی آمنے سامنے آگئیں اور فریال کی نند ماریہ میدان میں آئیں اور بھابھی پر الزامات لگاتے ہوئے بولیں کہ بھابھی بھتیجی سے ملنے نہیں دیتیں۔فریال چپ کیوں رہتیں؟ الزام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا، کہتی ہیں سسرالیوں کو کبھی بیٹی سے ملنے سے نہیں روکا بلکہ عامر کی بڑی بہن اپنی بیٹیوں کو لمیسہ کے ساتھ کھیلنے سے منع کرتی تھیں۔ فریال نے مزید کہا کہ عامر کی بھانجیوں سے خونی رشتہ نہیں، پھر بھی اپنے بچوں کی طرح سمجھا۔دوسری جانب، سابق ورلڈ چیمپئن عامر خان پہلے ہی اس لڑائی سے تنگ آ چکے ہیں۔ عامر نے دھمکی بھی دی ہے کہ اگر یہ ڈرامہ ختم نہ ہوا تو گھر والے بیٹا اور بیوی شوہر کھو دے گی۔