• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،انہیں فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہئے ،سردار ایا ز صادق

لاہور (ایجنسیاں)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ مشرف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،انہیں فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہئے ، سپریم کورٹ اورفوج کو غیر جانبدار دیکھ رہا ہوں ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کر رہا ہے،چوہدری نثار پر استعفیٰ دینے کے لئے کوئی دبائو نہیں ، پیپلزپارٹی کے ساتھ پاناما لیکس کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،چار نکات پر پارلیمنٹ میں بات ہو سکتی ہے ،آصف علی زرداری کے آنے سے ملک میں سیاست کو فروغ ملے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سروے کا لونی گڑھی شاہو میں مسیحی برادری کی جانب سے منعقدہ کرسمس کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سردار ایاز صادق نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ کرسمس منائیں گے، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے اورایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہئے جس سے بعد میں شرمندگی ہو ،اپو زیشن اپنا کام کر تی رہے ، ہم اپنا کام کر تے رہیں گے ،مقامی حکومت کے منتخب عہدیداروں کو حلف برداری کے بعد دفاتر اور سہولیات مل جائیں گی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا حق ہے وہ جب دل کرے اپنے وطن آئے جب مرضی جائے،  پیپلز پارٹی کے 4نکات پر قومی اسمبلی میں بات ہو سکتی ہے ،وہ پارلیمنٹ میں آئیں ، سڑکوں پر بات نہیں ہونی چاہئے ، انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ اور چودھری نثار کے موقف میں فرق ہے دونوں کا نقطہ نظر الگ الگ ہے ،چودھری نثار سپریم کورٹ جا کر اپنا نقطہ نظر کلیئر کریں گے، انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نے خود وزیر اعظم کو استعفے کی پیشکش کی لیکن ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا،   ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان بالغ ہے بچے نہیں انکو کوئی مشورہ نہیں دوں گا انکو زبر دستی قومی اسمبلی نہیں  لاسکتا ۔
تازہ ترین