سرگودھا ( نمائندہ جنگ ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی زیرصدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں 20 اشیائے ضروریہ کی از سر نو قیمتیں مقرر کی گئیں ۔ اجلاس میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 680 ‘ چاول باسمتی 386فی کلو کی قیمت 53 ‘ چاول باسمتی سپر کرنل نیاکی 80 ‘ چاول باسمتی سپرکرنل پرانا 88 ‘ دال چنا موٹی 148 ‘ دال مسور موٹی95 ‘ دال مسو رباریک 133 ‘ دال ماش چھڑی ہوئی 155 ‘ دال مونگ واش 83 ‘ چھوٹا گوشت 600 ‘ بڑا گوشت 300 ‘ چینی ہول سیل ریٹ سے دو رو پے زائد ‘ بیسن 155 ‘ سفید چنا لوکل 170 ‘ سیاہ چنے 147 ‘ دودھ 65 ‘ دہی 70 ،سرخ مرچ 200 روپے فی کلو جبکہ تندوری روٹی فی عددکی قیمت پانچ روپے مقررکی گئی ۔