شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈیٹا انٹری کا نظام بہتر بنانے کیلئے میڈیکل سپرنٹنڈوں کو یومیہ اجرت پر ڈیٹا آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار دیدیا ہے اس سلسلہ میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے جاری ہونیوالی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہرڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے 10اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیلئے پانچ ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات یومیہ اجرت پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔