شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پیڈ ا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع ہو جانے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ونگ رفیق انجم کو اسکے عہدہ سے ہٹا کر سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ان کی جگہ ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن حافظ آباد سید وسیم حیدر شیرازی کو تعینات کردیا گیا ہے۔