• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں پانی کے بحران پر قابوپانے کیلئےاقدامات کر رہے ہیں

گوادر (نا مہ نگار) گوادر میں پانی کے بحران پر قابوپانے کے لے تر جیحی بنیا دوں پر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں ۔ سپلائی ٹینکروں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔ پانی کی فراہمی کے لےئے معاہدہ ہوگیا جسں کے تحت روزانہ دو لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔ پلانٹ بھی آئندہ چند روز میں فعال بنا یا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ضلع گوادر طفیل احمد بلوچ اور شکیل احمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر آ فس گوادر میں پانی کے بحران کے حوالے سے منعقدہ سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں کے اجلاس سے خطا ب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ ای پانی بحران سے نمٹنے کےلےئے تمام تر وسائل بر و ئے کار لارہی ہے پانی بحران سے نمٹنے کے لےئے اس وقت واٹر ٹینکروں سے پانی سپلائی کی جارہی ہے جس کی تعداد میں مز ید اضافہ کیا جائے گا۔ بورنگ سے روزانہ تین سے چار لاکھ گیلن یومیہ حاصل ہورہا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر آ پشن بھی زیر غور ہیں ۔
تازہ ترین