گجرات (نمائندہ جنگ) اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے مزید 4 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس نے چلڈرن پارک کے قریب اشتہاری ملزم غلام مرتضیٰ کو پناہ دینے اور قیام وطعام کا بندوبست کرنے پر تنویر احمد کیخلاف، پولیس نے گاؤں رسولپور میں اشتہاری ملزم ناصر عرف آصف کو پناہ دینے پر ارشد محمود عرف شاہ جہاں کیخلاف، پولیس نے سنت پورہ میں اشتہاری محمد یونس کو پناہ دینے پر عقیل یونس کیخلاف جبکہ پولیس نے گاؤں سیکریالی میں اشتہاری محمد اکرم کو پناہ دینے، قیام وطعام کا بندوبست کرنے اور پولیس آنے پر بھگانے پر رضوان احمد کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔