جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ الزام مت لگائیں، میدان میں آکر کردار کا مقابلہ کریں۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری زبان کھلی تو ملک کی کسی گلی سے گزرنے کی جرات نہیں ہوگی، تم ناکام ہوچکے، قوم اور تمہاری جماعت تم سے مایوس ہوچکی ہے۔
فضل الرحمٰن نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں ایسا ناکام اور نااہل ٹولا کبھی حکمراں نہیں رہا ۔