• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بندکی جائے،حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآبادچیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈاسمال انڈسٹری کے صدر محمداکرم انصاری‘ سکندرعلی راجپوت‘ دولت رام لوہانہ‘ اراکین ایگزیکٹو کمیٹی اورکنوینر سب کمیٹی برائے حیسکوامور محمداکرم آرائیں نے حیدرآبادمیں کئی روز سے کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پرافسوس کااظہارکیاہے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ دراصل وزیراعظم پاکستان کے احکام کی کھلی خلاف ورزی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شہروں میں لوڈشیڈنگ صرف تین گھنٹے تک محدود کردی جائے ۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حیسکو حکام ناہندگان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے اس علاقے کے ٹرانسفارمر اتارکر لے جاتے ہیں جن سے وہ صارفین بھی متاثرہوتے ہیں جوباقاعدگی سے بجلی کے بل جمع کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ان صارفین پرظلم کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان‘ وفاقی وزیرپانی وبجلی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافوری نوٹس لیں اورلوڈشیڈنگ کایہ بے جاسلسلہ فوری بندکرنے کاحکم دیں۔
تازہ ترین