• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کے کارکن بے نظیر کی برسی میں شرکت نہیں کر سکیں گے

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) وسائل کی کمی کی وجہ سے سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے کارکن سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر کی نویں برسی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔سیالکوٹ سے جیالوں کی اکثریت وسائل کی کمی کی وجہ سے کارکن سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر کی نویں برسی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔اس سلسلہ میں رابط پر پاکستان پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے جیالوں ماسٹر شفیع اور شکیل علوی نے بتایا کہ کارکن آج کو اظہر حسن کی رہائش گاہ پر 2بجے بر سی کی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں پی ایس ایف، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، پی ایل ایف، پیپلز لیبر بیورو کے اراکین اور پارٹی کارکنان بھی شرکت کریں گے۔ البتہ بر سی میں شرکت کے لئے ایک بس روانہ ہوچکی ہے۔
تازہ ترین