راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے سالانہ انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 14جنوری صبح نو تا پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، اس دوران 3500 سے زائد وکلاء آئندہ برس کیلئے اپنی قیادت کا انتخاب کریں گے، صدارت کے لئے راجہ ظہیر الدین بابر اور سجاد اکبر عباسی میں مقابلہ متوقع ہے جبکہ نائب صدر کے لئے چوہدری ایم فراغت اور سید قمر عباس بخاری مدمقابل ہونگے، تاہم جنرل سیکرٹری کیلئے چار امیدوار میدان میں ہیں جن میں عرفان احمد خان نیازی، چوہدری یاسر محمود چٹھہ، محمد احمد طارق فانی اور غلام دستگیر بٹ شامل ہیں، اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کے لئے خاتون نرگس شبیر علوی، عدنان جاوید، محمد ایاز وسیم بھٹی، شاہد محمود اور کے مابین مقابلہ ہو گا، مجلس عاملہ کیلئے دس امیدوار پہلے بہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔ لائبریری سیکرٹری کیلئے ملک عامر سلیم اور اصغر گوندل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔