• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حب (نامہ نگار)گوادر فش فیکٹری کا افتتاح ہو گیا ۔ وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بز نجو اور سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے فیتہ کاٹ کر فیکٹری کا افتتاح کیا۔ کا روباری سر گر میوں میں مقامی کار وباری شخصیات کی شرکت خوش آئند ہے ۔ میر حاصل خان بز نجو۔ گزشتہ روز یہاں گوادر میں گوادر فش فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا ہے وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بز نجو اور سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مشترکہ طو ر پر فیتہ کاٹ کر فیکٹر ی کا افتتاح کیا۔ گوادر فش فیکٹری کے جنرل منیجر ناگمان عبدل نے وفاقی وزیر اور دیگر مہمانوں کو فیکٹری کے بار ے میں تفصیلات سے آ گاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر میرحاصل خان بزنجو نے فیکٹری کے قیام پر ان کو مبارکبا د پیش کر تے ہوئے کہا کہ گوادر بہت جلد کا ر وباری سر گر میوں کا مرکز بننے جارہا ہے جس کے پیش نظر یہاں کا کا ر و باری طبقہ کو اپنا سر مایہ استعمال کر نا ہوگا جس سے نہ صرف مقامی کاروباری افراد کو اس کے ثمرات سے فائدہ ملے گا بلکہ یہ علاقے کے لوگوں کے لےئے روزگار کے نئے در کھولے گا ۔ 
تازہ ترین