گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)سی پی او وقاص نذیر نے تھانہ اروپ میں ایک ملزمہ خاتون سے جنسی زیادتی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او خرم شہزاد کو معطل کرنے کے بعد اس کی تنزلی کرتے ہوئے اے ایس آئی بنادیا ہے جبکہ اے ایس آئی محمد خاور، ہیڈ کانسٹیبل عامر شہزاد، محرر علی رضا بٹ، کانسٹیبل منیر احمد لیڈی کانسٹیبل صباء کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے سی پی او نے اس کیس کی تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی ماڈل ٹائون میاں معظم کو انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا جنہوں نے انکوائری رپورٹ میں قرار دیا کہ خاتون سے تھانے کے اندر رات کے وقت چائے والے لڑکے ارشاد نے جنسی زیادتی کی جبکہ اسی الزام کے تحت تھانہ ایس ایچ او اور دیگر ملازمین کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا اور ان کے خلاف سزا کی سفارش کی گئی جس پر سی پی او وقاص نذیر نے گزشتہ روز سخت سزا سناتے ہوئے انہیں نوکری سے فارغ کردیا دوسری طرف ملزم ارشاد کو جیل بھجوادیا گیا۔