سرگودھا(نمائندہ جنگ)ڈی سی او دانش افضال نےضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارش پر 20اشیائے ضروریہ کی از سر نو قیمتیں مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی زیرصدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں 20اشیا ئے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقررکی گئیں تھیں۔