سرگودھا (نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب نے سرگودھا ، بہاولپور اور راولپنڈی میں بحالی معذوراں مراکز کے قیام کی منظوری دیدی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پہلے مرحلہ میں سرگودھا، بہاولپور اور راولپنڈی میں بحالی معذوراں مراکز قائم کئے جارہے ہیں جس کیلئے حکومت نے دس کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کرنے کیلئے ہدایات کردی ہیں جبکہ دوسرے مرحلہ میں ساہیوال‘ گجرانوالہ اور فیصل آباد میں بحالی معذوراں مراکز قائم کئے جائینگے اورتیسرے مرحلہ میں ملتان‘ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں مراکز قائم کئے جائینگےاس سلسلہ میں محکمہ صحت کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مراکز کے قیام کیلئے فوری طور پرجگہ کی نشاندہی کریں۔