• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: بس الٹنے سے 5افراد جاں بحق

Sukkur Bus Overturn Accident 5 Killed
سکھر کے قریب سانگی میں تیز رفتاری کی وجہ سے بس الٹ گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 18 افراد زخمی بھی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے، جس میں معتدد افراد شدید زخمی ہیں۔

حادثے کا شکار مسافر بس میلسی سے کراچی جارہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین