اسلام آباد (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے ملک نئے الیکشن کی طرف جارہا ہے‘ خورشید شاہ فارغ ہوکر پچھلے بنچوں پر ہوں گے‘ حزب اختلاف کی قیادت بلاول کریں گے‘ آصف زرداری طے شدہ پلان کے مطابق واپس چلے جائیں گے‘ بلاول بھٹو زرداری یہیں رہیں گے‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بے نظیر کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی قیادت بلاول کو ہی سونپی جائے گی‘ خورشید شاہ فارغ ہو کر پچھلی بینچوں پر بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب احتجاجی تحریک کے حوالے سے واضح موقف نہیں دے سکے تاہم انہوں نے تخت رائے ونڈ سے فاصلہ اختیار کیا ہے‘ بلاول کی تقریر کافی بہتر تھی‘ پیپلزپارٹی فعال ہونے جارہی ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہے ملک نئے الیکشن کی طرف جارہا ہے‘ آصف زرد ار ی طے شدہ پلان کے مطابق واپس چلے جائیں گے‘ بلاول بھٹو زرداری یہیں رہیں گے‘ زرداری صاحب ان کو گائیڈ لائن دیں گے۔