گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں سابقہ دشمنی پر مخالفین کے گھروں پر فائرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے، کمیٹی روڈ میں سابقہ دشمنی کی بنا پر ہارون خاں وغیرہ نے ذوالفقار علی وغیرہ کے گھر کے باہر فائرنگ کی اور قتل کی دھمکیاں دیں جبکہ کھاریاں کے گاؤں دلو میں مقدمہ بازی کی بنا پر ذوالفقاروغیرہ نے محمد ساجد کے گھر پر فائرنگ کی، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔