گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جوڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر محکمہ تعلیم کی ٹرانسفر و پوسٹنگ برانچ کے انچارج کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے دستخط شدہ نوٹ برآمد کرلئے گئے، سمبڑیال کے رہائشی ایک شہری شفقت علی نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اشفاق احمد چودھری کو درخواست دی کہ ای ڈی او ایجوکیشن آفس میں تعینات عبدالطیف اس کے ایک رشتہ دار نائب قاصد کے تبادلے کیلئے دس ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے۔