گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ ) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ اور مضافات میں چھاپے مارکرخراب انڈے بیچنے والے دو پولٹری فارم مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 11ہزار انڈے ضائع کر دئیے۔5ہوٹلوں و بیکریوں وغیرہ کو جرمانے اور12کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ وزیر آباد میں ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو غیر معیاری تیل استعمال کرنے ،فریزر کی ناقص حالت اور نکاسی کے غیر معیاری انتظامات کی بنا پر نوٹسز جاری کیے ، جبکہ زائید المعیاد تیل کو تلف کر دیا گیا۔ متعد د مراکز کوصفا ئی کے غیر معیاری انتظامات کی بنا پر نوٹسز جاری کیے۔