سرگودھا(نمائندہ جنگ)ضلعی صدرجما عت ا سلا می یوتھ میاں یاسرعلی گجراورضلعی جنر ل سیکرٹری ملک ظہیرالحسن سجراء نے کہاہے کہ ضلع سرگودہامیں نکاسی وفراہمی آب کی ابترترین صورتحال نئے چیئرمین ضلع کونسل اورمئیرسرگودہاکیلئے ایک چیلنج ہے کیونکہ ضلع سرگودہااسوقت محرومیوں اورپسماندگی کی منہ بولتی تصویرہے۔ سرگودہامیں جہاں نکاسی و فراہمی آب کی صورتحال ابترترین ہے وہاں سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں۔ بلدیاتی اداروں کے سربراہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے سلسلہ میں جنگی بنیادوں پراقدامات کریں کیونکہ ضلع سرگودہامیں پینے کیلئے شفاف پانی کی عدم فراہمی اورنکاسی آب کی ابترترین صورتحال شہریوں میں مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کاباعث بن رہی ہے ۔حکام جنگی بنیادوں پرعوام کے دیرینہ مسائل کا حل یقینی بنائیں۔