کراچی( جنگ نیوز) بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین کے قومی اسمبلی میں آنے سے خورشید شاہ کے عہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ وہ بدستور قائد حزب اختلاف رہیں گے۔بلاول ہاؤس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو تبدیل نہیں کیا جارہا وہ بدستور اسی عہدے پر فائز رہیں گے۔