• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،گاڑیوں سمیت آٹو پارٹس ،غیر ملکی کپڑے وغیرہ 3کروڑ 15 لاکھ میں نیلام

ملتان (سٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان میں گاڑیوں سمیت آٹو پارٹس ،غیر ملکی کپڑے،سکریپ اور بال بیئرنگ وغیرہ 3 کروڑ 15 لاکھ روپے میں نیلام کردیئے گئے ہیں ،گزشتہ روز ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان میں نیلامی کا کام کیا گیا ،نیلامی کی نگرانی ایڈیشنل کلکٹر محمد اسماعیل نےکی جبکہ اسسٹنٹ کلکٹر زوہیب سندیلہ اورآکشنر محمد اکرم بھی موجودتھے،نیلامی میں9 گاڑیاں رکھی گئی تھی جس میں 8 گاڑیاں ایک کروڑ15لاکھ روپے مالیت نیلام ہوئیں ،جبکہ غیر ملکی کپڑے ،سکریپ ،آٹوپارٹس اور بال بیئرنگ وغیرہ کی مختلف لاٹیں 2 کروڑ روپے میں نیلام کردی گئی۔
تازہ ترین