ملتان(سٹاف رپورٹر )سی پی او ملتان محمد احسن یونس نے صدر ڈویژن کے ایس پی ، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور انچارچ انوسٹی گیشن ، انچارج ہومی سائیڈزکے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر بھی ہمراہ موجود تھی۔ جس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت اور مجرمان کو پکڑ نے کی سخت تنبیہ کی گئی اور اچھی کارکردگی اور کارروائی پر انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ،سی پی او نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزاس بات کو یقینی بنائیں کہ سائلین کا کام ہر صورت میرٹ پر کریں ،ایس ایچ اوکی ناقص کارکردگی پر ان کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا ، کرپٹ افسران اور اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ، تمام ایس ایچ او عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں،سی پی او ملتان نے اچھی کارکردگی پر پولیس افسران ایس ایچ او گلگشت رانا صابر،ایس ایچ او صدر جلالپور انسپکٹر ذوالفقار، ایس ایچ او سٹی جلالپور ارشد بھٹی ،ایس ایچ او بی زیڈ ارشاد حسین، ایس ایچ او مخدوم رشید شمعون جوئیہ، ایس ایچ او شاہ شمس قسور حسین، ایس ایچ او سیتل ماڑی طاہر اعجاز، ایس ایچ او ممتاز آباد عمران عارف، ایس ایچ او شاہ رکن عالم اکرم بھٹی کو نقد انعامات دئیے۔