مردان میں سرکاری اسکول کے افتتاح کے موقع پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔
مردان کے علاقے تخت بھائی میں صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان سرکاری اسکول کا افتتاح کرنے پہنچے تو مسلم لیگ ن کے کارکن بھی وہاں آ گئے اور دونوں جماعتوں کے کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔
صوبائی وزیر تعلیم کے پرائیویٹ سیکرٹری گل نواز نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ن لیگی ایم پی اے جمشید مہمند کے کہنے پر ان کے ساتھیوں نے ہم پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان اسکول کا معائنہ کرنے جہاں جاتے ہیں ن لیگ کے کارکن وہاں پہنچ جاتے اور رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔