• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس سننے والاخصوصی عدالت کا بنچ دوسری مرتبہ ٹوٹ گیا

 اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کا بنچ دوسری مرتبہ ٹوٹ گیا ،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ کے چیئرمین تھے ان کی سپریم کورٹ میں تقرری کی صدر کی جانب سے باضابطہ منظوری کے بعد خصوصی عدالت کا بنچ قائم نہیں رہا ،مشرف کے خلاف غداری کیس کی مزید سماعت کیلئے حکومت کو نیا بنچ تشکیل دینا ہوگا۔  اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس فیصل عرب خصوصی عدالت کے سربراہ تھے ان کی سپریم کورٹ میں بطور جج تقرری کے بعد یہ بنچ ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو اس بنچ کا سربراہ مقررہ کیا گیا ۔ خصوصی عدالت کی طرف سے پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کی گئی ہے ۔ اب حکومت کی طرف سے نئے جج کی نامزدگی کے بعد کیس کی سماعت ہوسکے گی ۔
تازہ ترین