گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) صدربارکلرکس بارایسوسی ایشن گوجرانوالہ چوہدری محمد یٰسین گجر ، سینئر نائب صدر رستم علی مہر و محمد وقار بٹ نائب صدر نے سپریٹنڈنٹ جیل گوجرانوالہ چوہدری محمد اصغرگجر سےخصوصی ملاقات کی جس میں ڈی بی سی اے کے وکالت نامہ کی تصدیق کے حوالے سے کلرکس کے مسائل زیرغورلائے گئے ۔جس پر سپریٹنڈنٹ جیل نے صدر ڈی بی سی اے کو یقین دہانی کروائی کہ جیل میں جمع ہونے والے تمام وکالت نامے بر وقت تصدیق کئے جائیں گے اور ان کی بروقت واپسی ہو گی۔ جس پر صدر ڈی بی سی اے نے باضابطہ طور پر اپنی رجیم کی منظوری سے سیشن کورٹس کلرکس بار میں ایک ملازم کو خصوصی طور پر مقرر کر دیا ہے ۔