گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شادی کی تقریبات پرباراتیوں کی جیبوں اورخواتین کے پرس پرہاتھ صاف کرنیوالے بچہ گینگ کے10سالہ ملزم کو پولیس نےعدالت میں پیش کردیا ،عدالت نےریمانڈ کی استدعا پرفیصلہ محفوظ کرلیا،دھلے پولیس نےشادی کی تقریبات میں گھس کر باراتیوں کیجیبوں کاصفایا کرنےکےعلاوہ خواتین کےپرس اٹھاکر فرار ہونیوالے بچہ گینگ کےملزم 10سالہ حذیفہ کو علاقہ مجسٹریٹ فرح دیبا کی عدالت میں پیش کرکے ملزم کے سات روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر فاضل جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔